(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے دسویں انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔ فیسٹیول میں 29 ممالک کی 72 فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بچوں کو کڈز چینلز بنانے کی بھی خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق پیکجز مال میں دی لیٹل آرٹ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے دسویں انٹرنیشنل چائلڈ فلم فیسٹیول میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے خصوصی شرکت کی اور فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عثمان پیر زادہ، اصغرندیم، خرم بختیاری، عمر سعید اور عدیل ہاشمی بھی موجود تھے۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ صرف تعلیم بچوں کی صلاحیتوں کو نہیں ابھارتی، بچوں کے نصاب میں آرٹ اور سپورٹس کو ترجیح دیں گے۔ کڈز چینلز کے حوالے سے کام کر رہے ہیں جلد بچوں کا اپنا چینل ہوگا۔