پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے بیس ہزار سے زائد امیدوار میدان میں آگئے

پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے بیس ہزار سے زائد امیدوار میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42)  پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے امیدواروں کی درخواستوں میں اضافہ، جونیئر کلرک کی89 سیٹوں کیلئے 21  ہزار74  امیدوار میدان میں اتر آئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے ہزاروں امیدوار وں کی درخواستیں جمع ہو ئیں، جونیئر کلرک کی89 نشستوں کے لئے 21ہزار74امیدوارمیدان میں ا ترآئے، درخواستوں میں اضافہ ہو نے کی وجہ سے پبلک سروس کمیشن نے درخواستیں وصول کرنابند کردیں،  ادارہ میں گریڈ11کے89جونیئرکلرک بھرتی کئے جارہے ہیں، پبلک سروس کمیشن اوپن میرٹ پرگریڈ11میں جونیئرکلرک بھرتی کرےگا۔

پی پی ایس سی کے ذرائع کہنا تھا کہ جونیئرکلرک کی بھرتیوں کےٹیسٹ کااعلان جلد کیا جائےگا, جونیئر کلرک کی 89 سیٹوں  کے لئے کافی  درخواستیں وصول ہوئی ہیں اور ابھی تک ان کا سلسلہ جاری تھا جس کی بنا پر مزید درخواستیں وصول کرنا بند کی گئیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer