ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہار کو بلڈوزر نہیں چاہئے،میسابھارتی کی بی جے پر پر طنز

RJD, Misa Bharti, BJP, Yogi Adatiya Nath, Bulldozer, Bihar Assembly Election
کیپشن: میسا بھارتی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہار کو بلڈوزر نہیں چاہئے، یوگی آدتیہ ناتھ کا بہار میں کوئی کردار نہیں ہے۔ انہیں اتر پردیش جا کر اپنا بلڈوزر چلانا چاہیے، بلڈوزر چلانے والے لیڈروں کو بہار میں داخل نہیں ہونے دیا جانا چاہئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پڑوسی ملک بھارت میں بہار اسمبلی کے الیکشن سے چند روز پہلے انتخابی مہم کے لئے اتر پردیش کے بدنام ہندوتوا پرست وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ کو لائے جانے پر بہار کے سیاستدانوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم بہار کو بلڈوز" نہیں کروانا چاہتے". 

یوگی آدتیہ کی اتر پردیش میں ریاستی حکومت مسلمانوں کے گھروں اور دوکانوں کو بلڈوزروں سے مسمار کرنے کے لئے بدنام ہے۔ اب اسے بہار کی انتخابی مہم کے آخری ہفتہ کے دوران بہار کے دورے کروائے جا رہے ہیں جس کے جواب میں اپوزیشن اتحاد کے سرگرم سیاستدان یہ  طنز کر رہے ہیں کہ بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی لیڈر انتخابی مہم چلانے میں غیر مؤثر کیوں ہیں جو یوگی آدتیہ کو بلوانا پڑ رہا ہے۔

 راشٹریہ جنتا دل کی لیڈر میسا بھارتی نے یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا،  " بہار کو بلڈوزر نہیں چاہئے‘،
آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ بہار کے لوگ اب این ڈی اے کے جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آنے والے ہیں اور اس بار تیجسوی یادو کی قیادت میں مہاگٹھ بندھن (اپوزیشن اتحاد) کی حکومت بننے والی ہے
 راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی لیڈر میسا بھارتی نے این ڈی اے اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا بہار  میں بی جے پی لیڈروں کی کمی ہے جو یوگی آدتیہ ناتھ جیسے لیڈروں سے تشہیر کرائی جا رہی ہے۔  میسا بھارتی نے  کہا کہ بہار میں اگلی حکومت مہاگٹھ بندھن بنانے جا رہا ہے اور اس کے سربراہ تیجسوی یادو  وزیراعلیٰ ہوں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر میسا بھارتی نے کہا کہ بہار میں بدلاؤ طے ہے اور مہاگٹھ بندھن حکومت بنا رہا ہے کیونکہ ریاست کا نوجوان تبدیلی کا موڈ بنا چکا ہے اور اس لئے اگلی حکومت نوجوانوں کی بننے جا رہی ہے، جس کی قیادت تیجسوی یادو کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بہار کی تاریخ میں پہلی بار ایک ملاح کے بیٹے مکیش سہنی کو نائب وزیر اعلیٰ بننے کا موقع ملے گا۔

بلڈوزر چلانے والوں کو بہار میں داخل نہیں ہونےدیاجائےگا

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل بی جے پی کی انتخابی ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ جب میڈیا نے اس بارے میں میسا بھارتی سے سوال کیا تو انہوں نے پوچھا کہ کیا بہار میں بی جے پی کو لیڈروں کے بحران کا سامنا ہے، جو وہ دوسری ریاستوں سے لوگوں اور وزرائے اعلیٰ کو بلانے پر مجبور ہے؟ میسا بھارتی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہار کو بلڈوزر نہیں چاہئے، یوگی آدتیہ ناتھ کا بہار میں کوئی کردار نہیں ہے۔ انہیں اتر پردیش جا کر اپنا بلڈوزر چلانا چاہیے، بلڈوزر چلانے والے لیڈروں کو بہار میں داخل نہیں ہونے دیا جانا چاہئے۔

Caption اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کی سینکڑوں جائیدادوں پر بلڈوزر چلائے اور بلڈوزر اس انتہا پسند کی سیاست کا استعارہ بن گیا، اب بہار الیکشن کی مہم میں یوگی آدتیہ کو جھونکنے کا واضح مقصد انتہا پسند ہندووں کو بی جے کی کی حمایت میں زیادہ جوش کے  ساتھ شریک ہونے پر اکسانا ہے، ناقدین اسے بی جے پی کی بہار میں خراب حالت کا ایک اشارہ قرار دے رہے ہیں۔


بہار اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے کے منشور کے بارے میں آر جے ڈی لیڈر میسا بھارتی نے کہا کہ 20 سال بعد انہیں یاد آیا ہے کہ بہار میں کے جی سے پی جی تک کی تعلیم مفت ہونی چاہیے۔ اتنے بچوں کا مستقبل برباد کرنے کے بعد ، بہار کے عوام اس بار بی جے پی اور این ڈی اے لیڈروں کو معاف کرنے والے ہیں۔
 میسا بھارتی نے کہا کہ بہار کے لوگ اب این ڈی اے کے جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آنے والے ہیں۔ اس بار تیجسوی یادو کی قیادت میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے والی ہے۔ وہ 20 سال میں ترقی نہیں کرپائے اور اب بہار کے لوگ انہیں مزید پانچ سال نہیں دینے والے ہیں۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ تیجسوی کی قیادت والی حکومت بہار کو آگے لے جانے کے لیے کام کرے گی۔