ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہار میں مودی کا وزیراعلیٰ جا رہا ہے، لالو پرساد یادو کی بیٹی کا دبنگ اعلان

Rohini Acharya , Bihar Assembly Election, RJD, NDA, Laku Parsad Yadav, Patna
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے بہار اسمبلی انتخاب سے پانچ دن پہلے یہاں نریندر مودی کے وزیراعلیٰ کی حکومت ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ روہنی کمار آچاریہ نے کہا کہ اسمبلی انتخاب میں اقتدار سے نتیش کمار کا جانا طے ہے اور تیجسوی یادو کی قیادت میں بہار کی آئندہ حکومت بن رہی ہے۔

 پٹنہ میں میڈیا  کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران روہنی نے کہا کہ نتیش کمار کو  2005 میں پہچان لالو پرساد یادو نے دلائی تھی۔ بہار بی جے پی کے تمام لیڈر لالو پرساد یادو  جی کی ’پروڈکٹ‘ ہیں۔ این ڈی اے کے کئی لیڈر  آج بھی لالو کے نام کا استعمال اپنا سیاسی کیریئر چمکانے کے لیے کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگ سمجھدار ہیں اور اس بار نتیش کمار کا جانا یقینی ہے۔
روہنی آچاریہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کہتے تھے کہ نوکریاں پیدا کرنا ناممکن ہے۔ تیجسوی یادو نے اس ناممکن کو ممکن بنا دیا ۔  5 لاکھ تقرری خط تقسیم کیے۔ ساتھ ہی انہوں نے لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آئے دن قتل کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ موکاما میں قتل کر دیا جاتا ہے۔ آرا سے بھی جرائم کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ پٹنہ میں بھی تاجروں کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ کہاں ہے گڈ گورننس؟
این ڈی کے جاری کردہ انتخابی منشور ’سنکلپ پتر‘ پر روہنی آچاریہ نے کہا کہ تیجسوی یادو نے این ڈی اے (بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی اتحاد)  کو گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے۔ جو جو اعلانات تیجسوی نے کئے ، این ڈی اے  نے ان پرصرف کاپی پیسٹ کرنے کا کام کیا ہے۔

روہنی آچاریہ نے کہا کہ خواتین کے حقوق پر تیجسوی کی تجاویز کو اپنانے میں این ڈی اے کو سالوں لگ گئے۔ این ڈی اے نے تو صرف انہیں اپنے انتخابی منشور میں شامل کیا۔ 20 سالوں سے این ڈی اے والے خواتین کو عزت دینے یا بااختیار بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ بی جے پی اور این ڈی اے خواتین کی حمایت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، پھر بھی ان کے امیدواوں  میں عورتیں  کم سے کم ہیں۔ خواتین کی مساوات کے تئیں حقیقی عزم کا فقدان ہے۔
 روہنی آچاریہ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرنے والی بی جے پی بتائے کہ اسمبلی انتخاب میں کتنی خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہی این ڈی اے کی حکومت ہے، جس میں مظفرپور شیلٹر ہوم کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یوگی آدتیہ ناتھ  موکاما اور آڑا کے واقعات پر کیوں نہیں بولتے ہیں۔