ابوبکرارشد: شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا، حکومت ایک بار قیمتیں کم کر کے 3 بار قیمتیں بڑھا دیتی ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔