زاہد چودھری :لاہورمیں ڈینگی وائرس کےشہریوں پروارجاری ہیں،مزید42نئےمریضوں کی تصدیق ہو ئی ہے۔
علامہ اقبال زون میں ڈینگی کے8مریض رپورٹ ہو ئے ہیں۔
داتا گنج بخش ، سمن آباد ، نشتر زون میں ڈینگی بخار کے 6 ،6 مریض رپورٹ ہو ئے ہیں،عزیز بھٹی زون 3 ،کینٹ اور گلبرگ زون میں 5 ، 5 مریض رپورٹ ہو ئے ہیں،راوی ، شالامار اور واہگہ زون میں ڈینگی بخار کا ایک نیا مریض رپورٹ ہوا ہے۔
موسم میں تبدیلی کے باجود ڈینگی سے شہریوں کو چھٹکارا نہ مل سکا،مچھروں کی افزائش تلف کرنے کا عمل کاغذی کارروائی تک محدود ہے۔