ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکار دھرمیندر اسپتال داخل

بھارتی اداکار دھرمیندر اسپتال داخل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔اس خبر کو سنتے ہی ان کے چاہنے والے پریشان ہوگئے ہیں ۔

بھارت کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر ا کو اسپتال منتقل کرنے کی خبر سن پر ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 89 سالہ دھرمیندر ا کو  جمعہ کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق   تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔اداکاردھرمیندرا ٹھیک ہیں، ان  کو روٹین چیک اپ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی اداکار دھرمیندرا کو اس ہفتے کے آغاز میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے معمول کے مطابق چند طبی ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ دھرمیندرا کو حال ہی میں فلم ’تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا‘ میں شاہد کپور اور کیرتی سینن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اب وہ امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا کے ساتھ فلم ’اکیس‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔