جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان، صدر الہام علیوف اور وزیردفاع سے ملاقاتیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل سٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ریمارکس

آذر بائیجان  کے سربراہ مملکت الہام علیوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات مختلف شعبوں میں کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں جن میں فوجی تعاون بھی شامل ہے۔

 دفاعی صنعت میں آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان کامیاب تعاون کو سراہتے ہوئے صدر الہام علیوف نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے آذربائیجان کے سربراہ مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان جموں و کشمیر کے معاملے پر ہمیشہ برادر ملک پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

صدر الہام علیوف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزیدمستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

 آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور  حوصلے کو سراہا۔

 آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے  آذربائیجان کی پاکستان کی  طرف سے مسلسل حمایت کو سراہا اور دونوں ریاستوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔  چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

چیف آف آرمی سٹاف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے.