ہول سیل مارکیٹ میں قیمتیں گر گئیں

Whole sales prices of commodities, Ata, Wheat floor, sugar, pulses,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی میں چاول، آہول سیل مارکیٹ میں آٹا، دالوں اور چینی کی قیمتیں کم ہوگئیں۔
کراچی کی ہول سیل مارکیٹس کے ہول سیلر کے مطابق چاول، آٹا،دالیں 10 سے70 روپے کلو تک سستی ہو گئی ہیں، ہول سیلرز کا کہنا تھا کہ ہول سیل بازار میں چینی 3 روپے کلو سستی ہوگئی ہے۔ چینی کی قیمت 130 روپے کلو سے کم ہوکر 127 روپے فی کلو پر آگئی۔


آٹا 3 روپے فی کلوسستا ہو کر 136 روپے کلو سے کم ہو کر 133 روپے کلو ہو گیا، چاول کرنل باسمتی اورسیلا کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کمی ہو گئی، ہول سیل قیمت 250 روپے کلو ہو گئی۔
سفید چنے کی قیمت میں 50 روپے کلوتک کمی ہوئی جس کے بعد فی کلو قیمت 325 روپے ہو گئی، ثابت مسور چالیس روپے سستی ہونے کے بعد 250 روپے کلو ہو گئی۔
دال مسور30 روپے سستی ہو کر 270 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، دال چنا کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ہول سیل قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی۔
کالے چنے کی قیمت میں 20 روپے کمی کے ساتھ فی کلو قیمت 185 روپے ہو گئی، دال ماش کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 470 روپے ہو گئی۔
ہول سیل مارکیٹ میں دال مونگ 10روپے تک سستی ہو گئی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے ہو گئی۔