وقاص احمد : سندر انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران 6 خطرناک اشتہاری گرفتار کرلیے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔ سندر انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 خطرناک اشتہاری گرفتار کرلیے۔ گرفتار اشتہاریوں میں اقبال، اشفاق، اویس، زبیر، بابر اور خالد شامل ہیں۔ ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر شہری عثمان اور فلک شیر کو قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی عمران کشور نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔