پشاور زلمی کو خیر باد! کامران اکمل اب کس ٹیم میں کھیلیں گے؟

پشاور زلمی کو خیر باد! کامران اکمل اب کس ٹیم میں کھیلیں گے؟
کیپشن: Kamran Akmal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں اپنی ٹیم پشاور زلمی کو خیر باد کہہ دیا۔

سوشل میڈیا  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران اکمل نے کہا کہ الوداع ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، یہ 7 سال کا سفر شاندار رہا ہے۔انہوں نے پشاور زلمی کے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے مشکل وقت، میری بلندی اور پستی میں ہمیشہ میرا ساتھ دینے کا شکریہ، مجھ پر یقین کرنے کے لیے میں ہمیشہ آپ سب کا مشکور رہوں گا، خصوصی شکریہ!۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر