ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق اہم خبر

Indian actors
کیپشن: Ranbir and Alia Bhutt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور  اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی ۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے چند دن پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال دسمبر میں شادی کرنیوالے ہیں تاہم ان کی شادی کی تاریخ تبدیل ہوگئی ہے  اور اب بھارتی میڈیا یہ دعوی کررہا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کپورکی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی ۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال دسمبر میں شادی کرنے کے بجائے اگلے سال کے شروعات میں شادی کریں گے ۔ رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال فروری یا مئی میں متوقع ہے، شادی میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے ، رنویر اور عالیہ دھوم دھام سے  شادی کرنا چاہتے ہیں  اسی وجہ سے دونوں کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔