ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے133ضمنی انتخاب،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

election commission of pakistan
کیپشن: election commission of pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرنگ آفیسر نے اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 7 کے مسترد کئے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق این اے 133 کے لیے کل 21  امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جبکہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے چوہدری نصیر بھٹہ اور شائستہ پرویز ملک  کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ۔پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ اکمل خان ، رضوان الحق ، محمد عظیم ، محمد عنبر کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کیے گئے۔
این اے 133 کا ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔ الیکشن کیمشن نے بتایا کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 11 نومبر تک واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو 12 نومبر کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔