پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں بھی آؤٹ کلاس کردیا

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں بھی آؤٹ کلاس کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان نے زمبابوے کودوسرے ون ڈے میں6وکٹوں سے ہرادیا، کپتان بابراعظم نے77رنزکی ناقابلِ شکست اننگزکھیلی، افتخاراحمدنے5کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی اور مردِمیدان قرارپائے۔

  پاکستان نے زمبابوے کودوسرے ایک روزمیچ میں ہرشعبے میں آؤٹ کلاس کردیا اورتینوں میچوں کی سیریزمیں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔تاہم ابتدائی تین کھلاڑی انسٹھ رنزپرپویلین لوٹ گئے۔اس کے بعدسین ولیمز نے ایک اینڈ سنبھالے رکھااورپچھہتررنزکی اننگزکھیلی۔ ان کے علاوہ صرف برینڈن ٹیلرچھتیس رنزبناکرنمایاں رہے۔

زمبابوے کی پوری ٹیم چھیالیس ویں اوورمیں دوسو چھ رنزبناکرآوٹ ہوگئی, پاکستان کی طرف سے مین آف دی میچ افتخاراحمد نےکریئرکی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے چالیس رنزدے کرپانچ کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی،پہلا میچ کھیلنے والے محمدموسیٰ نے دووکٹیں حاصل کیں تاہم شاہین شاہ آفریدی کسی کھلاڑی کوآؤٹ نہ کرسکے۔
جواب میں پاکستان کوعابدعلی اورامام الحق نےاڑسٹھ رنزکاشاندارآغازفراہم کیا۔عابدعلی بائیس اورامام الحق انچاس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ پہلا میچ کھیلنے والے حیدرعلی انتیس رنزبنانے میں کامیاب رہے تاہم رضوان علی ایک رن بناکروکٹ گنوابیٹھے۔
کپتان بابراعظم نے77رنزکی شاندارناقابلِ شکست اننگزکھیلی۔انہوں نے سات چوکے اوردوچھکے لگائے۔ افتخاراحمدنےسولہ رنزبناکران کا آخرتک ساتھ دیا اورپاکستان نے207رنزکاہدف آسانی سے36ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔تیسراایک روزہ میچ تین نومبرکوکھیلا جائے گا۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer