(سٹی 42) پاکستان کے علیم ڈارسب سے زیادہ ون ڈے میچ سپروائزکرنےوالے امپائربن گئے، انہوں نے روڈی کرٹزن کوریکارڈ سے محروم کیا، سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کاعالمی ریکارڈپہلے ہی علیم ڈارکے پاس ہے۔
پاکستانی کرکٹ امپائرعلیم ڈارنے ایک اورعالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔انہوں نے پاکستان اورزمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ سپروائز کیا تو وہ سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچوں میں آن فیلڈ میچ سپروائزکرنےوالےامپائربن گئے۔جنوبی افریقاکےروڈی کرٹزن نےدوسونوون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کےفرائض سرانجام دے کرعالمی ریکارڈ بنایاتھا۔ علیم ڈارنےسب سےزیادہ میچزکا ریکارڈ بنانےپراللہ کاشکراداکیااورکہاکہ وہ پی سی بی اورآئی سی سی کےمشکورہیں۔
Aleem Dar was awarded a special memento to mark his record breaking 210th ODI appearance as an umpire, before the start of the #PAKvZIM 2nd ODI in Rawalpindi pic.twitter.com/DrTrYwbzih
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 1, 2020
علیم ڈارنے ایک سوبتیس ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرکے پہلے ہی ویسٹ انڈیز کےاسٹیوبکنرکوپیچھے چھوڑدیا ہے، جنہوں نے ایک سواٹھائیس میچوں کوسپروائزکیاتھا۔
علیم ڈارٹی ٹوینٹی میچوں میں امپائرنگ کاریکارڈبنانے میں ہم وطن احسن رضاکے بعددوسرے نمبرپرہیں۔ وہ اب تک چھیالیس میچ سپروائزکرچکے ہیں۔
علیم ڈارکوکرکٹ میں ان کے شانداراوردرست فیصلوں کی وجہ سے جاناجاتاہے،اسی لئے ان کے مخالفین بھی ان کی خوب عزت کرتے ہیں۔انہوں نے دوہزارنومیں پہلی بارآئی سی سی امپائرآف دی ایئر کااعزازحاصل کیا۔دوہزارگیارہ کے ورلڈکپ میں ان کےپندرہ فیصلوں پرریویولیاگیالیکن ایک بھی کامیاب نہ ہوا۔
ALLAHamdilluh . By the grace of Allah almighty and by the prayer of all of you, I could not get this place. pic.twitter.com/orJhzWhg2m
— Aleem Dar Umpire (@AleemDarReal) November 1, 2020