گلوکار جواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

گلوکار جواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سماجی رہنما و گلوکار جواد احمد کورونا وائرس کا شکار، جواد احمدنے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

معروف گلوکار، سیاسی پارٹی برابری کے چیئرمین جواد احمد کی چند روز سے طبیعت ناساز تھی۔ انہوں نے ڈاکٹرز کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ جواد احمد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ جواد احمد نے سٹی فورٹی ٹو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ احتیاط کریں، کورونا وائرس کی لہر ابھی بھی جاری ہے، کورونا سے ڈرنا نہیں ہے اور لڑنا ہے، اس لئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ آئے روز کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اموات بھی مسلسل رپورٹ ہورہی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 255 نئے کیسز اور 5 اموات کی تصدیق کی گئی۔

کورونا وبا کے دوران لاہور میں اب تک 52 ہزار 287 کیسز اور 925 اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب بهر میں کورنا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 271 ہوگئی ہے۔ صوبےمیں مجموعی طور پر 2ہزار362 اموات ہوچکی ہیں، پنجاب میں کورونا سے متاثرہ 97 ہزار456 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یاد رہے اداکار عثمان خان اور ماڈل فروا علی کاظمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ اداکار عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔

View this post on Instagram

Usman Mukhtar tests positive for COVID-19 Get well soon #UsmanMukhtar @parhloentertainment

A post shared by Parhlo Pink (@parhlopink) on