فضائی آلودگی صحت کیلئے سب سے بڑا خطرہ

فضائی آلودگی صحت کیلئے سب سے بڑا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاؤن شپ (سعدیہ خان) فضائی آلودگی صحت کیلئے سب سے بڑا خطر ہ ،دنیا کے گرد قدرتی طور پر اوزون کی تہہ کو دھویں اور دیگر کثافتوں کی وجہ سے شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔

دھویں کی آلودگی کے باعث ماحول بدل رہا ہے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور موسموں میں بھی تبدیلی پیدا ہوتی جا رہی ہے۔کچھ سال قبل عالمی ادارہ صحت نے فضائی آلودگی کو دنیا میں صحت عامہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا تھا۔ ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس کے ساتھ ہمارے پھیپھڑوں میں ایسے ننھے ننھے ذرات چلے جاتے ہیں جو بیماری کا باعث بنتے ہیں۔

آج کے دور میں پیدا ہونے والے بچے ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے محفوظ نہیں ۔بچوں کو پیدائش کیساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلی کے سبب صحت سے جڑے کئی مسائل اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو کنٹرول کرنے کے لیے اب بھی کچھ نہ کیا گیا تو اس کے اثرات پوری نسل کو بیماریوں کی لپیٹ میں لے سکتے ہیں 

 

   وضح رہے کہ سموگ کی روک تھام کے  لئے محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے اور نوٹیفیکیشن  بھی جاری کر دیا گیا ہے،  محکمہ ماحولیات نے مڈ جلانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور مڈ جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے اور  اس حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

  دوسری جانب سموگ کا باعث بننے والی چھوٹی بڑی صنعتوں اور ٹرانسپورٹ سے متعلق فہرستیں طلب کی گئیں ہیں،  ی ڈی ایم اے نے محکمہ صنعت و تجارت سے چھوٹی بڑی صنعتوں اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے پندرہ سال پرانی اور دھواں چھوڑنے والی کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

 


 

Shazia Bashir

Content Writer