6 سالہ ننھی بچی نوازشریف ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئی

6 سالہ ننھی بچی نوازشریف ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے 6 سالہ ننھی بچی بھی سروسز ہسپتال پہنچی، ننھی زینب نے میاں نوازشریف سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق  چھ سالہ زینب اپنے والد کے ساتھ سروسز ہسپتال پہنچی اور  بچی نے کہا کہ وہ نوازشریف سے بے پناہ پیار کرتی ہیں، اللہ ان کو جلد صحتیاب کریں، اس موقع پر میاں نوازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر ننھی زینب آبدیدہ ہوگئی۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی 2 روز سے اصرار کررہی تھی کہ اسے نواز شریف سے ملنا ہے مگر آج جب وہ ہسپتال آئے تو انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer