ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمبولیس منشیات سپلائی کرنے لگیں

ایمبولیس منشیات سپلائی کرنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سول لائنز ڈویژن کی بڑی کارروائی، شہریوں کی جان بچانے کے لیے استعمال ہونے والی ایمبولینس میں سے بھاری مقدار میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی گئی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نیو راوی پل پر پولیس ٹیم نے مشکوک ایمبولینس کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے ایمبولینس بھگا دی۔ پولیس نے ایمبولینس کا تعاقب کیا تو وین کا ڈرائیور وین چھوڑ کر رش کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کی تو پتہ چلا کہ ایمبولینس میں لاکھوں روپے مالیت کی اٹھارہ کلو سے زائد منشیات موجود تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عموما ایمبولینس کو روکا نہیں جاتا تاہم ایمبولینس کے نمبر کو دیکھ کر انہیں شک گزرا تھا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایمبولینس کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے۔