(وقار گھمن) سٹی 42 کی درخت لگاؤ سموگ بھگاؤ مہم کامیابی سے جاری ہے , یونین کونسل 235 میں چیئر مین آصف خان میو نےبھی پودے لگائے، کہتے ہیں کہ اب تک یو سی میں ہزاروں پودے لگائے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات، پی ایچ اے اور سٹی 42 کے اشتراک سے جاری مہم درخت لگاؤ سموگ بھگاؤ کے سلسلہ میں یونین کونسل 235 میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔چیئر مین آصف خان میو نے آصف پارک میں پودے لگائے۔انہوں نےسٹی 42 کی مہم درخت لگاؤ سموگ بھگاؤ کو خوب سراہا۔