سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا الحمدللہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان گلوبل سمود فلوٹیلا سے اسرائیلی قابض افواج کی غیر قانونی حراست کے بعد رہا ہوگئے ۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا گلوبل سمود فلوٹیلا پر سوار دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ یونانی حکام کا کریٹ، یونان میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سہولت کاری پر شکریہ ادا کیا ۔ ترکیہ کی قیادت اور حکومت کا استنبول منتقلی اور پاکستان واپسی کے انتظامات میں تعاون پر گہرا اظہار تشکر کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ اور ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے کے مؤثر اور بروقت ردعمل کو سراہتے ہیں،غزہ کے محصور عوام کے لیے بھیجی جانے والی انسانی امداد میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔فلوٹیلا پر سوار انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست قابل مذمت اقدام قرار دیا گیا ۔
پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کی غیر متزلزل اور مستقل حمایت جاری رکھے گا۔
Alhamdolillah, I am pleased to share that former Senator Mushtaq Ahmad Khan, who was unlawfully detained by Israeli occupying forces along with other humanitarian workers aboard the Global Sumud Flotilla, has been released.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 1, 2026
I thank the Hellenic authorities for facilitating…