اسرار خان : لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر فیکٹری ایریا سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا نوجوان دم توڑ گیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 25 سال ہے، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی متاثرہ نوجوان کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا۔
ترجمان نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے میت کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس شناخت کیلئے مزید کارروائی کر رہی ہے۔