عثمان خالد: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں آج ایک اہم اور فیصلہ کن میچ کھیلا جائے گا، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پشاور زلمی کا مقابلہ کرے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ، جو تین بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے، کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں، جبکہ حیدرآباد کنگز مین کی کپتانی مارنس لبوشین کے سپرد ہے۔