ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی واردات، سی سی ٹی وی منظر عام پر

لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی واردات، سی سی ٹی وی منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں اچھرہ لاہور کے علاقے میں ایک شہری رمضان کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق واردات 30 اپریل کی شام تقریباً 6 بجے شمع کالونی لاہور میں پیش آئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں ایک نامعلوم شخص کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی میں نظر آنے والا ملزم پتلون اور شرٹ میں ملبوس ہے، جو پہلے اطراف کا جائزہ لیتا ہے اور پھر موقع ملتے ہی گلی میں کھڑی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتا ہے۔

اچھرہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔