ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ

بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہو گئے۔

این آئی ایچ لیبارٹری اسلام آباد نے وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے، پولیو سے متاثرہ بچوں میں 5 ماہ اور 2 سال کی بچیاں شامل ہیں۔ 

دو نئے کیسز سامنے آنے آنے کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل رواں سال کا پہلا پولیو کیس سندھ کے ضلع سجاول میں رپورٹ ہوا تھا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینیٹر (ای او سی) کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباًایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer