حسن علی: ثمینہ خالد گھرکی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اجلاس کے دوران سردار بابر اصغر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا، جبکہ عشرت آرا ایڈووکیٹ، آسیہ اور تسنیم فاطمہ نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
ثمینہ خالد گھرکی نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کو پارٹی کیلئے نیک شگون قرار دیا۔
اجلاس میں رانا اشعر، شہناز کنول، محمد زاہد، شعبان احمد، خرم اور نثار احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ محمد ذیشان، اعجاز حیات، مہوش، ثمینہ طارق، میمونہ اور دیگر افراد بھی اجلاس کا حصہ بنے۔