ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ بھائیوں کو بہن کی مدد کرنا مہنگا پڑ گیا، کیس مجسٹریٹ غلام شبیر کی زیر سماعت

پانچ بھائیوں کو بہن کی مدد کرنا مہنگا پڑ گیا، کیس مجسٹریٹ غلام شبیر کی زیر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: کوٹ لکھپت میں بہن کی مدد کے لیے جانے والے پانچ بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کرکے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کر دیا جس کی سماعت  جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے کی۔

گرفتار ہونے والے بھائیوں میں افضال، شکیل، رمضان، عمر اور سلطان شامل ہیں۔ واقعے کے مطابق پانچوں بھائیوں کا اپنی بہن کے گھر کوٹ لکھپت میں اپنے بہنوئی سے جھگڑا ہوا تھا۔

بھائیوں کا کہنا ہے کہ انہیں بہن نے بلایا تھا کیونکہ بہنوئی نے دوسری شادی کر لی تھی اور وہ مبینہ طور پر بہن کو گھر سے نکال رہا تھا۔ ان کے مطابق وہ صرف صلح اور بات چیت کے لیے گئے تھے۔

ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ معاملہ اس حد تک پہنچ جائے گا کہ ہمیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتار کرانے کے لیے مبینہ طور پر بہنوئی کے بھائی نے خود کو بلیڈ مار کر زخمی کیا۔

بھائیوں نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ "یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے اور ہم اپنی بے گناہی کی قسم دیتے ہیں. "

ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے کی۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مدعی کا میڈیکل رپورٹ پیش کیا جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ اگر کل میڈیکل پیش نہ کیا گیا تو ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کا پہلے ہی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پولیس نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔