ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار : 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

 سبزہ زار : 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ملزم بچی کو گھر میں اکیلا پاکر اس پر حملہ آور ہوا لیکن بچی کے شور مچانے پر وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

 ماڈل ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سبزہ زار کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم ای بلاک میں اپنے سسرال آیا ہوا تھا اور اسی دوران اس نے یہ گھناونا جرم کرنے کی کوشش کی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔