ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11:آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز کے درمیان اہم مقابلہ

پی ایس ایل 11:آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز کے درمیان اہم مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کا اہم میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد کی آمد کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس لاہور نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق میچ کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 600 ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

سی ٹی او نے واضح کیا کہ رانگ پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، جبکہ اہم شاہراہیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

مزید برآں، فیروزپور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گی تاکہ شہریوں کی آمدورفت متاثر نہ ہو۔