سٹی 42: ایس پی اقبال ٹاؤن کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا
اقبال ٹاؤن، گلشن راوی، مسلم ٹاؤن، نواں کوٹ ،نیاز بیگ سے 5 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے ،ریکارڈ یافتہ علی رضا، راشد و دیگر ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم لاہور کے مختلف علاقہ جات میں منشیات فروخت کرتے تھے، ریکاڈ یافتہ علی رضا سے 1 کلو 340 گرام چرس ، دیگر ملزموں سے 1 کلو 290 گرام آئس برآمد ہوئی ،علی رضا، راشد و دیگر ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ،انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App