سٹی 42:کوٹ لکھپت میں پولیس جوان مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا
زخمی جوان جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران فوری ہسپتال پہنچےاور زخمی جوان ریاست کی عیادت کی ، بہادری سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر پر شاباش دی
ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی جوان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکا حکم دیا
، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کانسٹیبل ریاست تھانہ کوٹ لکھپت میں تعینات ہے،بابر چوک کوٹ لکھپت میں پولیس جوان کو دوران گشت گولی لگی،مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے روکنے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی
Stay tuned with 24 News HD Android App