سٹی 42: شمالی چھاؤنی سے اغوا ہونے والے نو جوان فیصل خان کی نہر سے لاش برآمد ہوئی
پولیس کے مطابق فیصل خان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاونی درج تھا،نوجوان فیصل کی لاش ٹھوکر کے قریب نہر سے برآمد ہوئی،پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکھٹے کر لئے،لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہے،
سوزوواٹرپارک کنال روڈ نہرسے بھی لاش برآمد ہوئی
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیوایمرجنسی گاڑیاں جائےحادثہ پرموجود ہیں ،ریسکیوغوطہ خورٹیم نےلاش نہرسےنکال لی ،لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی ،لاش کی شناخت 50 سالہ محسن کے نام سے ہوئی