سٹی 42 : پنجاب پولیس کے 24 گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 197 چھاپے مارے گئے، جس میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے 103 منشیات فروش گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضہ سے 50 کلو گرام چرس، 4 کلو گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ تین کلوگرام ہیروئن، 1203 لٹر شراب سمیت دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، کہنا ہے کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ، خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں، تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے ۔