ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ ماہ  سونا 20 ہزار 800 روپے فی تولہ مہنگاہوا

گزشتہ ماہ  سونا 20 ہزار 800 روپے فی تولہ مہنگاہوا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہِ اپریل کے دوران سونا20 ہزار 800 روپے فی تولہ مہنگاہوگیا۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہے۔

 اپریل میں 10 گرام سونے کی قیمت 17 ہزار 832 روپے تک بڑھ گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں اپریل کے دوران سونے کی قیمت 192 ڈالر فی اونس بڑھی اورمہینے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 276 ڈالر رہی۔