زاہد چودھری : ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہڑتال کا توڑ ،ڈیلی ویجز پر پر ڈاکٹرز رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں میں دیہاڑی پر کام کرنے کیلئے میڈیکل پروفیشنلز سے درخواستیں طلب کر لی،لوکم ڈاکٹرز ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل افسر ، سینئر رجسٹرار ،کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرینگے،ڈیلی ویجز پر کام کیلئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن یو ایچ ایس کے ذریعے ہوگی۔
یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ لوکم کیلئے رجسٹریشن کا مقصد ملازمت ملنا تصور نہیں ہوگا ۔