عابد چودھری : راوی روڈ گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کا افسوسناک واقعہ,آتشزدگی سے جھلسنے والا عدنان گزشتہ رات دم توڑ گیا،جاں بحق ہو نے واے افراد کی تعداد 7 ہو گئی.
ترجمان پولیس کےمطابق آتشزدگی سے متاثرہ دیگر 8زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،آتشزدگی کے اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوئے،حادثے میں دکان مالک کا بھائی اور اس کی بیوی بھی جاں بحق ہوئی،حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کردی گئی۔
واقعہ کا مقدمہ انسٹرکٹر سول ڈیفنس راحیل اجمل کی مدعیت میں درج کیا جاچکا ہے۔
راوی روڈ گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کا افسوسناک واقعہ