ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی, خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار

نواب ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی, خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کے دوران خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت چمن عباس، نسرین انجم اور غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں جن میں 2 کلو آئس، 2 کلو چرس اور 1 کلو 260 گرام افیون شامل ہے۔

گرفتار خاتون نسرین انجم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف نوجوان لڑکیوں کو منشیات فروخت کرتی تھی۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔