ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں :پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن،  3اہلکار شہید، 2زخمی

بنوں :پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن،  3اہلکار شہید، 2زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالقیوم وزیر: بنوں میں چشمئی روڈ پر ڈومیل پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید  جبکہ 2  اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی جس میں اہلکار بنیامین، انعام اور مصور جام شہادت نوش کر گئے جبکہ وافد خان اور عمران شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے جبکہ اضافی نفری طلب کر کے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔