ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنز کیلئےاچھی خبر

ٹریفک وارڈنز کیلئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) وارڈنز کی متعلقہ اضلاع میں واپسی کے لیے ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب نے تمام سی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پنجاب بھر میں اپنے ڈسٹرکٹ میں ٹرانسفر کے خواہشمند ٹریفک اہلکار اب اپنے ڈسٹرکٹ میں جا سکیں گے۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اورگوجرانوالہ میں ڈیوٹی دینے والےوارڈنز اپنے ڈومیسائل ڈسٹرکٹ میں جا سکیں گے،ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز پنجاب نے4مئی تک تمام سی ٹی اوز سے خواہشمند وارڈنز کی فہرست طلب کرلی جبکہ دیگر اضلاع میں پالیسی کےتحت وارڈنز کے تبادلے کیےجائیں گے۔