عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگائی جائے، ذوالقرنین حیدر

عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگائی جائے، ذوالقرنین حیدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)کرکٹرعمر اکمل پر تین سال کی پابندی کےبعد وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر بھی میدان میں آگئے، بلے باز پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا۔
ذوالقرنین حیدر کہتے ہیں کہ عمر اکمل پر تاحیات پابندی کے ساتھ ان کی جائیداد بھی ضبط کی جائے ۔ان کا کہناہے کہ 2010 میں بھی انہی لوگوں نے انہیں دھمکایا تھا، میں کم عمر تھا دباؤ برداشت نہ کرسکا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ یہ ایک پورا مافیا گروپ ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ  کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی، میرے کیریئر کے رستے میں بھی ان ہی لوگوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔

ذوالقرنین حیدر  نے کہا کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہوں، میری چیئرمین پی سی بی اور ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ مجھے موقع دیا جائے۔

یاد رہے نومبر 2010 میں ذوالقرنین حیدر پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دبئی میں ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران اچانک ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر لندن چلے گئے تھے۔

قبل ازیں عمر اکمل پر تین سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی، عمر اکمل پر بکیز سے رابطے چھپانے اور پی سی بی کو اطلاع نہ کرنے کےالزامات ثابت ہوگئے،جسٹس فضل میراں چوہان نے فیصلہ سنایا، عمر اکمل کو 20 فروری کو عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے الزامات کی تفصیلات پیش کیں۔

 دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عمر اکمل کے خلاف کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے کی۔ عمر اکمل پر تین سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے، عمر اکمل پر بکیز سے رابطے چھپانے اورپاکستان کرکٹ بورڈ  کو اطلاع نہ کرنے کےالزامات ثابت ہوگئے۔

ڈسپلنری پینل کے سربراہ جسٹس فضل میراں چوہان نے فیصلہ سنایا، عمر اکمل کو 20 فروری کو عبوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی اور عمر اکمل اکیڈمی پیش ہوئے تھے پی سی بی کے  تفضل رضوی نے الزامات کی تفصیلات پیش کیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer