'ارلی چائلڈ'بچوں کیلئے نئی کتاب شائع

'ارلی چائلڈ'بچوں کیلئے نئی کتاب شائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ 'ارلی چائلڈ ایجوکیشن' کیلئے کتاب شائع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے لئےنئی کتاب لانچ کردی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نئی کتاب تیارکرنے پر صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس اوران کی ٹیم کو مبارکباددی اور بچوں کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق کتاب مرتب کرنے کی کاوش کو سراہا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرناہماری ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول کھلنے پر نئی کتاب بچوں کو دی جائے گی،بچے سکول میں کتاب سے استفادہ کرسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ کتاب کے صفحات کا مٹیریل خراب نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے 50 ہزار سے زائد طلبہ کو گھروں میں سکالرشپس پہنچانے کا فیصلہ بھی کیا، بیرون ملک طلبہ بھی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ نے تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔  پیف کا کہنا ہے کہ سکالر شپس کے حامل طلبا و طالبات کو کوئی مالی مشکل نہیں آنے دی جائے گی، پنجاب بینک کے ذریعے سکالرشپس طلبہ تک پہنچانے کا بندوبست کیا ہے۔

پیف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرک تا پی ایچ ڈی سکالر طلبہ کو سکالرشپس پہنچائےجا رہے ہیں۔ پنجاب کے بیرون ملک طلبہ بھی بینک کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ پیف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیف انتظامیہ کی ٹیم نے سکالرشپس کے حامل طلبہ کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔

یاد  رہے کہ    کورونا وائرس وبا کی وجہ سے سکولوں کی چھٹیوں کے باعث طلباء کو گھر بیٹھے تعلیم دینے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیم گھر کیبل چینل شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد اول کلاس سے دہم کلاس کے بچوں کو گھر بیٹھے سیکھنے کے تمام تر مواقع فراہم کرنا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer