لیسکو کا 28 ایس ڈی اوز کو ترقی دینے کا فیصلہ

لیسکو کا 28 ایس ڈی اوز کو ترقی دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(شاہدسپرا) لیسکو نے28 ایس ڈی اوز کو ایڈیشنل ایکیسئن کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا، نیب اور ایف آئی اے میں زیر سماعت کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے تمام ایس ڈی اوز سے دستاویزات طلب کر لی ہیں، نیب اور ایف آئی اے میں زیر سماعت کیسز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں جبکہ شعبہ انٹرنل آڈٹ سے افسران کیخلاف آڈٹ پیراگراف کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی او شعیب ڈوگر، تنویر حیدر شاہ، عامر اقبال، اعجاز مل، نعیم جمالی، مصطفیٰ ناز اور امجد حسین بھٹو سے کوائف طلب کئے گئے ہیں، اسی طرح ایس ڈی او نوازش علی رضوی، عمر فاروق، جنید اقبال، اظہر خان بلوچ، کاشف کھوسہ، محمد فاروق، تبسم طاہر، محمد رضوان، مظہر حسین، بابر عتیق ، محمد اکرم اور عثمان اعجاز کے کاغذات بھی طلب کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایس ڈی او حافظ حماد، فیاض حسین ، اعزاز اللہ خٹک، وقاص علی، سلمان مجید، توصیف ارشد، محمد منظور خان اور ایس ڈی او صدف زاہد کے کوائف بھی مانگ لئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیسکو  نے بجلی چوری سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث 214 ملازمین کو کنٹریکٹ سے مستقل کرنے کیلئے ایک سال کی پابندی عائد کردی، کمپنی کے ان ملازمین کوریگولر نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ان ملازمین کو وارننگ کیساتھ ایک سال کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی ہے، ایک سال میں کارکردگی دیکھنے کے بعد ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ملازمین کومستقل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزارت پاور ڈویڑن نے بجلی چوری میں ملوث ملازمین کو مستقل کرنے سے روک دیا تھا جبکہ سخت محکمانہ سزائیں پانیوالے افسروں و ملازمین کو بھی ریگولر نہیں کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer