ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا سب سے بڑا کتاب میلہ اختتام پذیر

دنیا کا سب سے بڑا کتاب میلہ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ایکسپو سنٹر میں ’بگ بیڈ وولف بک سیل‘ کے نام سے اپنی طرز کا انوکھا اور دنیا کا سب سے بڑا کتاب میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، دس روزہ کتاب میلے کے آخری روز بھی کتب بینی کے شوقین افراد کی گہری دلچسپی رہی۔

ایکسپو سنٹر میں منعقدہ یہ میلہ ملائشین کمپنی ’بگ بیڈ وولف بک سیل‘ کی جانب سے سجایا گیا جس میں لگ بھگ 10 لاکھ سے زائد کتابیں فروخت کے لیے رکھی گئی۔ اس میلے میں ہر طرح کی کتابیں فروخت کے لیے رکھی گئی تھی جن میں ادب، سائنس،  فلسفہ، سیلف ہیلپ اور صحت سمیت ہر موضوع کی کتابوں کے سٹالز موجود تھے۔

میلے کے آخری روز سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق اور تھیٹر اداکار نواز انجم سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے ناصرف اس کتاب میلے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ اپنی پسند کی کتابیں بھی خریدیں، سابق ٹیسٹ کرکٹ انضمام الحق اور نواز انجم نے کتاب میلے کے انعقاد کو خوب سراہا۔

کتب بینی کے شوقین افراد کا کہنا تھا کہ ایک ہی چھت تلے انتہائی سستے داموں مختلف موضوعات پر مبنی کتابیں ملنا یقینا ایک بڑی کاوش ہے، ایسے ایونٹس کا انعقاد مستقبل میں بھی ہوتے رہنا چاہئے۔

دس روزہ میلہ میں رکھی گئی تمام کتابیں 50 سے 90 فیصد تک رعایت پر فروخت کی گئیں۔ میلے کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کتاب سے محبت کا رجحان کم ہونے کے باجود ایک زبردست رسپانس دیکھنے کو ملا ہے۔