سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کے خلاف آپریشن جاری ہے ، چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 117 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈسے 105 ون ویلرز گرفتار کیے گئے، ملزمان خونی کھیل میں مگن ہو کر خطرناک کرتب کر رہے تھے۔ اسکے علاوہ کوٹ لکھپت، شیراکوٹ، کاہنہ و دیگر علاقوں سے 12پتنگ باز گرفتار کیے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد انہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ۔
گرفتار کئے گئے ملزمان میں عرفان، علی، اشفاق، احتشام، نعمان و دیگر شامل ہیں ۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔