ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت،لاہور پریس کلب کے باہر سینکڑوں افراد کا احتجاج

 آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت،لاہور پریس کلب کے باہر سینکڑوں افراد کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: لاہور پریس کلب کے باہر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق احتجاج میں بچے، بوڑھے اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔   لاہور پریس کلب کے باہر سینکڑوں افراد کا احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاجی کیمپ بھی لگا دیا، تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

مظاہرین نے پریس کلب کے باہر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان  بھی کیا،انہوں نے ہاتھوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر اور پوسٹرز اٹھا رکھے ہیں۔