ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبنائے ہرمز کی بندش؛خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا شدید خطرہ لاحق

آبنائے ہرمز کی بندش؛خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا شدید خطرہ لاحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آبنائے ہرمز کی بندش سے خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

 یونانی مرکزِ جہازرانی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے کے بعد یورپ سے ایشیا جانے والے جہاز بحیرہ روم میں روک دیے گئے ہیں جبکہ تجارتی جہازوں کو نہرِ سوئز میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مرکزِ جہازرانی کے مطابق خلیج فارس میں تقریباً ڈیڑھ سو آئل ٹینکرز اور کارگو جہاز موجود ہیں، جن میں امریکا اور اسرائیل کے علاوہ دنیا بھر کے جہاز شامل ہیں۔ ان جہازوں نے اپنی لوکیشن بند کر دی ہے اور وہ خطرے میں ہیں، جس سے عملے اور مالکان کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جو خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ اس راستے سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور عالمی ایل این جی تجارت کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی صورت میں ایل پی جی کی قیمت 540 ڈالر سے بڑھ کر 750 ڈالر فی ٹن تک جا سکتی ہے، جس سے عالمی توانائی کی مارکیٹ میں شدید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافے کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہوگی۔