ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران ہاشمی نے نعتیہ کلام ”یا مصطفیٰ “ ریلیز کردیا

عمران ہاشمی نے نعتیہ کلام ”یا مصطفیٰ “ ریلیز کردیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف گلوکار عمران ہاشمی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ کلام ”یا مصطفیٰ “  ریلیز کردیا ۔
نعت کی ویڈیو معروف گلوکار عمران ہاشمی اور گلوکارہ ثنا گل نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے، نعت خصوصی طور پر ماہِ رمضان کی روحانی فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے۔
گلوکار عمران ہاشمی نے کہا کہ ا س ماہ مقدس میں نعتیہ کلام پیش کرنا میرے لیے باعثِ فخر اور سعادت ہے،رمضان المبارک قربِ الٰہی اور عشقِ رسول ؐ کا پیغام دیتا ہے، اور اسی جذبے کے تحت انہوں نے یہ نعت قلم بند کی تاکہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان، محبت اور سکون کی کیفیت پیدا ہو۔
عمران ہاشمی کاکہناہے کہ نعتیہ کلام کی دھن سادہ مگر پر اثر رکھی گئی ہے جو سامعین کو روحانی سفر پر لے جاتی ہے، موسیقی اور آواز کا حسین امتزاج اس نعت کو مزید دلنشیں بنا دیتا ہے ۔

مداحوں کی جانب سے اس نعت کو پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی گلوکار عمران ہاشمی اور ثنا گل کی اس نعتیہ کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔