ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:منچلے سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے رہے، پولیس غائب

لاہور:منچلے سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے رہے، پولیس غائب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک بار پھر منچلوں نے سڑکوں کو خطرناک کرتبوں کا میدان بنا دیا جبکہ پولیس اہلکار منظر سے غائب دکھائی دیے۔

ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاؤن کورٹ سے مزنگ کے علاقے تک ون ویلرز دندناتے رہے۔ اسی طرح شمع قبرستان کے دونوں اطراف بھی جان لیوا کھیل جاری رہا۔

اچھرہ میں تھانے کے سامنے گزشتہ اتوار کی طرح اس بار بھی ون ویلنگ ہوتی رہی۔ اچھرہ پولیس نے گولڈ مارکیٹ کے سامنے بیرئیر تو لگا دیا، مگر موقع پر کوئی اہلکار موجود نہ تھا۔

شام 6 بجے سے 7 بجے تک منچلے کھلے عام ون ویلنگ اور لیٹ کر موٹر سائیکل چلانے جیسے خطرناک کرتب کرتے رہے۔ نصیر آباد کے علاقے میں بھی یہی صورتحال دیکھنے میں آئی، مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوئی نمائندہ دکھائی نہ دیا۔