سٹی42: کرکٹ کی پائینیر ٹیم انگلینڈ کے لئے چیمپئینز ٹرافی میں اپنا آغاز ریکارڈ بریکر تھا لیکن اختتام ایک اور طرح کا ریکارڈ بنانے کے ساتھ ہوا۔ انگلینڈ چیمپئینز ٹرافی کی واحد ٹیم ہے جسے ایک بھی پوائنٹ نہیں ملا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے ایک ٹیم زیرو پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کے ساتھ کھڑی ہو سکتی تھیں لیکن راولپنڈی میں میچ کے دن بارش نے دونوں ٹیموں کو اس مجرد شرمندگی سے بچا لیا، دونوں ٹیموں کو چیمپئینز ٹرافی میں مسلسل تیسرا میچ ہارنے کی سبکی کا سامنا نہین کرنا پرا اور پوائنٹس ٹیبل نے ان کا ایک ایک پوائنٹ شو کیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش نے چیمپئینز ٹرافی میں میچ جیتا کوئی نہین لیکن ان کے اکاؤنٹ میں دو دو میچوں میں ہار لکھی گئی۔

انگلینڈ کی ٹیم اس اعتبار سے بدقسمت نکلی کہ پہلے میچ میں 351 رنز کا ریکارڈ سکور کرنے کے بعد وہ میچ ہارے، اس کے بعد افغانستان کے ساتھ اسی وکٹ پر کھیلتے ہوئے افغانستان کے 325 رنز کا ٹارگٹ چیز کرتے ہوئے وہ جیت کے لئے درکار رن ریٹ کے ساتھ آگے بڑھتے رہے لیکن آخری اوورز مین وکٹیں گرنے کے سبب بظاہر جیتا ہوا میچ ہار گئے۔
ساؤتھ افریقہ کے ساتھ کھیل کے آغاز مین قدرت نے ٹاس کی حد تک انگلش کیپٹن کو کامیابی دی لیکن وہ خود بیٹنگ لے کر پھنس گئے۔
اب صورت حال یہ ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں وہ رہی چیمپئینز ٹرافی کے پوائنٹس ٹیبل کو کوئی پوائنٹ نہ لے پانے والی ٹیم صرف ایک ہے اور وہ انگلینڈ ہے۔
چیمپئینز ٹرافی2-25 کے گروپ بی میں پہلے میچ کے دوران چیمپئینز ٹرافی کی ہسٹری کا سب سے بڑا مجموعہ بنانے والی انگلینڈ کی ٹیم گروپ بی کے آخری میچ میں چیمپئینز ٹرافی کا اب تک کا سب سے کم ٹیم سکور بنا کر آؤٹ ہوئی۔