ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نماز تراویح؛ مساجد، عبادت گاہوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

نماز تراویح؛ مساجد، عبادت گاہوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : رمضان المبارک کے اعلان کے بعد ملک بھر کی مساجد اور عبادت گاہوں میں نماز تراویح جاری ہے۔ عوام کی حفاظت کے لیے آئی جی پنجاب نے سکیورٹی کے متعلق اہم احکامات جاری کردیے ہیں ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مساجد، عبادت گاہوں سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا، کہا کہ عبادت گاہوں، مارکیٹوں، حساس مقامات کے گرد پٹرولنگ بڑھا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، جوان اور رضا کار تعینات ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، کسی بھی شخص کو بغیر مکمل چیکنگ مساجد اور عبادت گاہوں، مذہبی مقامات میں داخلے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کا پر امن انعقاد،شر پسند عناصر کا محاسبہ یقینی بنائیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ آر پی اوز،  ڈی پی اوز، سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں،نفری کو بریف کریں، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد، عبات گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے  تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے ۔